چینی کمپنیوں کی فٹ ویئر انڈسٹری کی جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی پیشکش
لاہور(این این آئی)جسما گوانگ ژو نمائش میں شریک چینی کمپنیوں نے پاکستان کو فٹ ویئر انڈسٹری کی جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے اور صنعتی ترقی میں غیر معمولی تعاون کی پیشکش کی ہے ۔
پسمیڈاکے چیئرمین محمد یاسین نے بتایا کہ صدر جسما گوانگ ژو نمائش ژان منگ اورچینی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان کو جدید فٹ ویئر مشینری، آلات اور اسیسریز کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے ۔