بینک اسلامی کی ڈیجیٹل سروس ایک کیلئے شریعہ کمپلائنٹ فنانشل سلوشن کا اعزاز
کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی کی ڈیجیٹل سروس ایک پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2026ء میں ‘بہترین شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانشل سلوشن’ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔
یہ ایوارڈ پورے پاکستان میں اسلامی بینکاری کی خدمات استعمال کرنے والے صارفین کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کو ایک بہترین، آسان اور مکمل طور پر شریعت کے اصولوں کے مطابق ڈیجیٹل بینکاری کا تجربہ فراہم کرنے میں ایک کے کلیدی کردار کا اعتراف ہے ۔سال 2025ء میں کو اس مشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا کہ ربوٰ سے پاک، شریعت کے اصولوں کے عین مطابق بینکاری کو ہر پاکستانی کی پہنچ میں لایا جائے ۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ‘ڈیجیٹل فرسٹ’ خصوصیات سے لیس ایک پورے پاکستان کے صارفین کے لیے اسلامی بینکاری کو انتہائی آسان اور باسہولت بناتا ہے ۔
ایک کے چیف آفیسر اشفاق احمد نے کہا کہ یہ اعزاز ہمارے صارفین کے اُس اعتماد کی عکاسی کرتا ہے جو انہوں نے ہم پر ظاہر کیا ہے اور یہ ایک کے پیچھے کام کرنے والی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔ ہم نے اس پلیٹ فارم کو اس یقین کے ساتھ تیار کیا تھا کہ ڈیجیٹل فنانس کے لیے کسی کو بھی اپنی اقدار اور نظریات پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہونا چاہیے ۔ ہم جدت کے اس سفر کو جاری رکھنے اور ربوٰ سے پاک بینکاری تک لوگوں کی رسائی کو مزید وسعت دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔یہ اعزاز پاکستان میں شریعت کے اصولوں کے مطابق ڈیجیٹل بینکاری تک رسائی کو وسعت دینے کے لیے ایک اور بینک اسلامی کے مشترکہ مشن کو مزید تقویت دیتا ہے ۔ جس طرح ایک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور اپنے دائرہ کار کو پھیلا رہا ہے ، یہ کامیابی اب تک طے کیے گئے شاندار سفر کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی راہوں پر بھی نظر برقرار رکھتی ہے۔