پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لایاجائے ،کراچی چیمبر

پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لایاجائے ،کراچی چیمبر

حالات میں تبدیلی سے قرضوں کی لاگت میں کمی کی گنجائش پیدا ہو چکی

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے قائم مقام صدر محمد رضا نے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری اور عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال میں کمی کے پیش نظر کاروباری برادری کو بھرپور توقع تھی کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی میں کیے گئے 100 بیسز پوائنٹس کے اضافے کوواپس لے لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر ہمیشہ سے اس مؤقف پر قائم رہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لایا جانا چاہیے تاکہ تجارت اور صنعت کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔محمد رضا نے یاد دلایا کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں متوقع افراطِ زر اور اس وقت موجود غیر یقینی صورتحال کے باعث پالیسی ریٹ میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا تاہم اب حالات مثبت سمت میں تبدیل ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں قرضوں کی لاگت میں کمی کی گنجائش پیدا ہو چکی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں