چاندی69،سونا2300روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

چاندی69،سونا2300روپے سستا،ڈالر کی قدرکم

تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 936 ،دس گرام 3 لاکھ67ہزار 743 کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیرکو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 4065 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کی کمی سے 3 لاکھ67ہزار 743 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 69 روپے کی کمی سے 6324روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3 پیسے کی کمی سے 278.17 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں