سانگھڑ کے بوبی ڈیپ ون کنویں سے تیل کی پیداوار شروع
کراچی (بزنس رپورٹر) او جی ڈی سی ایل نے سانگھڑ میں واقع بوبی ڈیپ ون کنویں سے خام تیل کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ۔
بوبی ڈیپ ون کنویں سے ابتدائی مرحلے میں یومیہ تقریباً 2 ہزار بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے ۔کمپنی نے پیداوار شروع کرنے کیلئے 4 انچ قطر اور تقریباًڈیڑھ کلومیٹر طویل فلو لائن بچھائی جسکے ذریعے دریافت ہونے والے خام تیل کو موجودہ پیداواری اور پراسیسنگ نظام سے منسلک کر دیا گیا۔