ایمریٹس نے دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کر لیا

ایمریٹس نے دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز اپنے نام کر لیا

کراچی(بزنس ڈیسک)ایمریٹس نے ایک بار پھر 2026 بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ ایوارڈز میں بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔

ایئرلائن نے انڈسٹری کا سب سے باوقار ایوارڈ دنیا بھر کی بہترین ایئرلائن کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع اپنے فرسٹ کلاس لاؤنج کی بدولت مشرقِ وسطیٰ کے بہترین ایئرپورٹ لاؤنج اور بہترین فرسٹ کلاس کے ایوارڈز بھی جیت لئے ہیں۔بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ ایوارڈز خطے میں سفری صنعت کے معتبر ترین ایوارڈز میں شمار ہوتے ہیں جہاں کاروباری سفر کے شعبے میں نمایاں خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے ۔ ان ایوارڈز کے فاتحین کا انتخاب بزنس ٹریولر مڈل ایسٹ کے قارئین کی نامزدگیوں اور ووٹنگ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ ایمریٹس کی جانب سے یہ ایوارڈز ائرلائن کے ڈپٹی پریذیڈنٹ اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے وصول کئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں