3ہزار فٹ بلند چٹان پر ہاتھوں سے تراشی گئی سڑک
بجنگ(نیٹ نیوز)چین کی دَم بخود کرنے والی لاناینگ چٹانی سڑک عمودی پہاڑ کو ہاتھوں سے تراش کر بنائی گئی ہے ۔
یہ سڑک جنوب مغربی چین کے صوبہ چونگ چنگ میں سطح سمندر سے تقریباً 3,000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے 2001 میں لانائنگ گاؤں کے 23 گھرانوں پر مشتمل آبادی نے پہاڑ کے کنارے کو تراش کر گاڑیوں کے گزرنے کے قابل ایک سڑک بنانے کا فیصلہ کیا،ہر گھرانے کو 1.2 کلومیٹر طویل سڑک کا ایک حصہ ہاتھ سے بنانے کی ذمہ داری دی گئی۔ 80 افراد نے سارا کام زیادہ تر لوہے کی چھینی اور ہتھوڑے کی مدد سے ہاتھوں سے کیا۔لانائنگ گاؤں کے لوگوں کو اس سڑک کی ابتدائی اور کھردری بنیاد مکمل کرنے میں تقریباً چار سال لگے ، جو بعد میں لانائنگ کلف روڈ کے نام سے مشہور ہوئی۔ تاہم، 2016 میں چونگ چھنگ کی مقامی حکومت نے سڑک کو مضبوط اور کشادہ کرنے کی منظوری دی۔