چین:انسان نما روبوٹس کی فیکٹری میں 6روز مسلسل ڈیوٹی

چین:انسان نما روبوٹس کی فیکٹری میں 6روز مسلسل ڈیوٹی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں انسان نما روبوٹس نے فیکٹری کی پروڈکشن لائن پر مسلسل چھ روز کام کرتے ہوئے 99.99 فی صد کامیابی کے ساتھ 60 ہزار سے زائد صنعتی کام مکمل کر لیے ۔

اگی بوٹ کے تیار کردہ روبوٹس نے مشرقی چین کے شہر نینچینگ میں فیکٹری میں 64 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک کوالٹی کنٹرول، معائنہ اور سامان کی منتقلی جیسے فرائض انجام دئیے جس کی براہِ راست نشریات بھی کی گئیں۔اگی بوٹ کے سینئر نائب صدر یاؤ ماؤچنگ کا کہنا تھا کہ انسان نما روبوٹس کے شعبے میں اب اصل سوال یہ نہیں کہ روبوٹ کیا کر سکتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ آیا انہیں حقیقی صنعتی ماحول میں مؤثر انداز میں تعینات کر کے عملی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔کمپنی کے مطابق تجربے کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ مصنوعی ذہانت والے انسان نما روبوٹس مسلسل کئی دن تک حقیقی پیداواری ماحول میں قابلِ اعتماد طریقے سے کام کر سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں