بجلی کمپنیوں کی ناکامیوں کا مالی بوجھ صارفین پر منتقل کیا جا رہا ، خرم اعجاز

بجلی کمپنیوں کی ناکامیوں کا مالی بوجھ صارفین پر منتقل کیا جا رہا ، خرم اعجاز

کراچی (بزنس ڈیسک) بزنس مین پینل پروگریسو (بی ایم پی پی)کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی چیمبرکے سابق نائب صدر خرم اعجاز نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کئی برس سے پاور سیکٹر کی بدانتظامی، ناقص حکمت عملی اور۔۔۔

 اصلاحات میں مسلسل تاخیر کی قیمت ادا کر رہے ہیں جبکہ بجلی کمپنیوں کی ناکامیوں کا مالی بوجھ گھریلو اور صنعتی صارفین پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے اے جی پی کی آڈٹ رپورٹ 2025-26 کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کے ڈیٹ سروس سرچارج (ڈی ایس ایس) پر فوری نظرثانی کی جائے کیونکہ یہ سرچارج ادارہ جاتی ناکامیوں کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں