ارشد شریف قتل کیس :کینیا پولیس کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست مسترد

 ارشد شریف قتل کیس :کینیا پولیس کیخلاف فوجداری  کارروائی کی درخواست مسترد

نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک )کینیا کی سپریم کورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ عدالتیں ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشنز کو یہ ہدایت نہیں دے سکتیں کہ  وہ کب یا کس کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم کریں۔مقامی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیقی، کینیا یونین آف جرنلسٹ اور کینیا کورسپانڈنٹس ایسوسی ایشن نے کینیا کے ایک اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے کچھ حصوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالتی فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے جویریہ صدیقی نے کہاکہ میں نے یہ صورتِ حال پہلے پاکستان میں دیکھی اور اب کینیا میں دیکھ رہی ہوں۔ چار سال بعد ہمارے پاس عدالت کا ایک اعلامیہ تو ہے ، لیکن انصاف اب بھی نہیں ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں