سکیورٹی خدشات، مجتبیٰ خامنہ ای والد کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہونگے
تہران(این این آئی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی شوریٰ نگہبان نے رہبر انقلاب شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی ، ایرانی فوج کے کمانڈر و دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔