آپ کے جسم میں پانی کی کمی جاننے کیلئے آسان ٹیسٹ

آپ کے جسم میں پانی کی کمی جاننے کیلئے آسان ٹیسٹ

لاہور(نیٹ نیوز)جب جسم میں پانی کی کمی ہو اور پیاس محسوس نہ ہو رہی ہو تو آپ اس کے بارے میں کیسے جان سکتے ہیں؟ ایک بہت آسان ٹیسٹ سے آپ چند سیکنڈ میں جان سکتے ہیں کہ جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار تو نہیں ہو رہا۔

ہماری جِلد لچکدار ہوتی ہے اور جسم میں پانی کی کمی سے جِلد کی لچک متاثر ہوتی ہے تو آپ آسانی سے اس بارے میں معلوم کرسکتے ہیں۔ اس ٹیسٹ کے لیے اپنے ہاتھ کی پشت کی جِلد کو چٹکی میں چند سیکنڈ تک دبا کر رکھیں اور پھر چھوڑ دیں، اگر وہ فوری طور پر اصل شکل میں واپس چلی جائے تو آپ کے جسم میں مناسب مقدار میں پانی موجود ہے ، اگر جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو تو جلد کو معمول کی ساخت میں واپس جانے کے لیے کچھ زیادہ وقت لگتا ہے ۔البتہ یہ خیال رہے کہ بڑھاپے میں جِلد کی لچک قدرتی طور پر گھٹ جاتی ہے تو ان میں جِلد کو معمول کی شکل میں واپس آنے میں 20 سیکنڈ بھی لگ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں