نہر میں گرنے والے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کی لاشیں برآمد
12سالہ احسن اور30سالہ عمران موٹرسائیکل سمیت بی آر بی نہر میں گر گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے بی آر بی نہر باٹا پور میں موٹر سائیکل سمیت گرنے والے لڑکے سمیت دونوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔ریسکیو 1122کے مطابق موٹرسائیکل سوار 12سالہ احسن اور30سالہ عمران کا 3 روز قبل نہر پر قائم پل عبور کرتے ہوئے توازن بگڑگیا اور وہ موٹرسائیکل سمیت نہر میں جا گرے تھے جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد پانی میں ڈوب گے ۔ اطلاع پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیموں نے کشتیوں اور جدید آلات کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کیا اور گزشتہ روز دونوں افراد کی لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں ،ریسکیو ٹیم نے موٹر سائیکل کو اسی روز نہر سے نکال لیا تھا۔