کامیڈی کو سانس لینے کیلئے آزادی کی سخت ضرورت :روینہ ٹنڈن
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ہنسانا اور خوش کرنا اب 1990 کی دہائی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔
آج کسی کو ناراض کیے بغیر لوگوں کو ہنسانا شاید تلوار کی دھار پر چلنے جیسا ہے ۔ 90کی دہائی کا وہ روایتی، مکمل طور پر کردار پر مبنی اور کھل کر کیا جانے والا مزاح اب نایاب ہو چکا ہے کیونکہ فلمساز مسلسل خود پر شک کرتے رہتے ہیں۔ ہم کچھ زیادہ ہی محتاط ہوگئے ہیں، اور کامیڈی کو سانس لینے کیلئے آزادی کی سخت ضرورت ہے۔