میڈونا نے اپنا پندرھواں میوزک البم جاری کر دیا
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)میڈونا نے گزشتہ روز اپنا پندرھواں البم "Confessions II" جاری کیا، جسے متعدد ناقدین نے۔۔۔
16 گانوں پر مشتمل خوشگوار کلب وائبز اور کلاسک ڈانس میوزک کی آوازوں کا بہترین امتزاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کئی دہائیوں میں ان کی بہترین پیشکش ہے ۔67 سالہ "کوئین آف پاپ" نے ایک بار پھر برطانوی پروڈیوسر سٹیورٹ پرائس کے ساتھ کام کیا ہے ، جن کے ساتھ انہوں نے 2005 میں "Confessions on a Dance Floor" تیار کیا تھا۔ یہ البم عالمی سطح پر زبردست کامیاب رہا تھا۔