بالی ووڈ میں مرد،عورت بارے دہرا معیار ،ایشا کوپیکر برہم

بالی ووڈ میں مرد،عورت بارے دہرا معیار ،ایشا کوپیکر برہم

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ایشا کوپیکر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ریل شیئر کرتے ہوئے فلم انڈسٹری میں بڑھتی عمر کے حوالے سے مرد اور عورت کے درمیان جاری دہرے معیار پر پھٹ پڑیں۔

ریل میں ایشا نے کہا کہ کیا یہ عجیب نہیں؟ مرد کی عمر بڑھے تو اسے 'تجربہ' کہا جاتا ہے ، اور عورت کی عمر بڑھے تو اسے 'مسئلہ' بنا دیا جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فلموں میں ہیروز اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ عشق لڑاتے ہیں اور وہ سب کے ہیرو بن جاتے ہیں، اسے بہت نارمل سمجھا جاتا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی عورت عمر کے اس حصے میں بھی سٹائلش رہے اور اپنی مرضی سے جیے ، تو اسے طنزاً کہا جاتا ہے کہ 'اپنی عمر کے حساب سے رہا کرو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں