ٹیکسٹائل برآمدات میں 22.63فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ
جون میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 28کروڑ 20لاکھ ڈالرز رہیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جون 2026 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ 22.63 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر جون میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 15 اعشاریہ 77 فیصد کمی ہوئی ہے ، اس کمی کے باوجود مالی سال 26-2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات صفر اعشاریہ 34 فیصد بڑھی ہیں۔جون 2026 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مئی 2026ء میں 1 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ جون 2025ء میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 17 ارب 97 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 25-2026ء میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 17 ارب 91 کروڑ ڈالرز تھیں۔