ٹیلر سوئفٹ،ٹریوس کا شادی سے قبل 26 ملین ڈالرز عطیہ
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی نے اس ہفتے کم از کم 20 خیراتی اداروں کو 26 ملین ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے انفرادی طور پر کتنی رقم عطیہ کی ہے لیکن ان دونوں نے جن خیراتی اداروں کو عطیات دئیے ہیں ان کی جانب سے اس جوڑی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی بیان جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ حالیہ برسوں میں جانوروں سے بچاؤ کی تنظیموں، فلوریڈا میں آنے والے سمندری طوفان کے متاثرین، ٹینیسی میں آنے والے طوفان کے متاثرین، لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ سے نجات کیلئے ،امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کیلئے ،بچوں کے ہسپتالوں اور کینسر میں مبتلا اپنے مداحوں کیلئے عطیات دے چکی ہیں۔