مریخ پر خلائی مخلوق کی بندوق؟ ناسا نے نئی بحث چھیڑ دی

مریخ پر خلائی مخلوق کی بندوق؟ ناسا نے نئی بحث چھیڑ دی

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے برسوں پہلے جاری کی گئی مریخ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گئی ہے ، بعض صارفین نے اس میں موجود ایک پراسرار شے کو خلائی مخلوق کی بندوق قرار دے دیا۔

یہ تصویر دراصل ناسا کے اپرچیونیٹی روور (Opportunity Rover) نے 2014ء میں مریخ پر لی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں ایک غیر معمولی شکل کے پتھر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی شے غالباً ایک عام پتھر ہے ، نہ کہ کسی خلائی مخلوق کا ہتھیار۔ناسا بھی مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ اب تک مریخ پر موجودہ یا ماضی کی خلائی حیات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ادارے کے مطابق مریخ پر بھیجے گئے روورز کو تاحال ایسی کوئی شہادت نہیں ملی جو وہاں زندگی کی موجودگی ثابت کرتی ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں