1500 فُٹ لمبے ٹاور پر بلب تبدیل کرنے کے 20 ہزار ڈالر

1500 فُٹ لمبے ٹاور پر بلب تبدیل کرنے کے 20 ہزار ڈالر

جنوبی ڈکوٹا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں 457 میٹر (1500 فٹ) اونچے کمیونیکیشن ٹاور پر صرف بلب تبدیل کرنے کیلئے بار بار چڑھنا بظاہر ایک خطرناک کام لگتا ہے لیکن کچھ لوگ پیسوں کیلئے یہ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

ایک دفعہ ٹاور پر چڑھنے اور کام مکمل کرنے کے 20 ہزار ڈالر ملتے ہیں۔ مطلب اگر آپ ٹاور پر دو بار چڑھتے ہیں تو 40 ہزار ڈالر تو آپ کے یونہی بن گئے لیکن حقیقت یہ نہیں ہے ۔ ٹاور پر چڑھنے والے ٹیکنیشن صرف بلب تبدیل نہیں کرتے بلکہ اینٹینا، وائرنگ، سگنل آلات، حفاظتی معائنہ اور دیگر تکنیکی کام بھی انجام دیتے ہیں۔ اس ٹاور کا مقصد طیاروں کو فضائی سطح سے متعلق وارننگ جاری کرنا ہوتا ہے ۔امریکا میں ایسے ٹاور ٹیکنیشنز کی عام تنخواہ عموماً 24 سے 30 ڈالر فی گھنٹہ ہوتی ہے ۔ تاہم انتہائی بلند اور خطرناک ٹاورز پر خصوصی کام کے لیے اضافی معاوضہ مل سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں