دہشتگرد حملوں کیخلاف پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پاکستانی عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں:پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق:امریکا
امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان ایسے وقت پر سامنے آیا جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے :برطانوی خبر رساں ادارہ امریکا پاکستان کو ایک اہم غیر نیٹو اتحادی تصور کر تا ہے جس نے ایران کے ساتھ جنگ میں ثالثی کر ائی ، جبکہ کابل میں برسرِاقتدار افغان طالبان کو ایک دہشت گرد گروپ سمجھتا ہے
واشنگٹن (رائٹرز )امریکی محکمہ خارجہ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن دہشت گردانہ حملوں کے خلاف پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور پڑوسی ملک افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ "پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے ہاتھوں شدید نقصانات اٹھائے ہیں اور بڑی قربانیاں دی ہیں"۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واشنگٹن اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد سے نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے ۔ امریکا پاکستان کو ایک اہم غیر نیٹو (Non-NATO) اتحادی قرار دیتا ہے ۔ مزید برآں پاکستان نے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری حالیہ جنگ اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک ثالث کا کردار بھی ادا کیا ہے ۔ واشنگٹن تفتان اور کابل میں برسرِاقتدار افغان طالبان کو اب بھی ایک دہشت گرد گروپ تصور کرتا ہے ۔ اسلام آباد کا الزام ہے کہ افغان طالبان اپنی سرزمین پر ان عسکریت پسندوں کو پناہ دے رہے ہیں جو پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔