میکسیکو ،میئر نے خوشحالی کیلئے ’مگرمچھ‘ سے شادی کرلی
میکسیکو سٹی(نیٹ نیوز)میکسیکو کے ایک چھوٹے سے قصبے ‘سان پیڈرو ہوامیلولا’ میں دنیا کی سب سے انوکھی شادی انجام پائی۔
دولہا قصبے کے میئر ‘ڈینیئل گوٹیریز’ تھے ، اور ان کی دلہن ایک مادہ مگرمچھ (کیمن) تھی، جسے مقامی لوگ محبت اور عقیدت سے ‘اینا سنٹیا راماریز اہومادا’ پکارتے ہیں۔یہ عجیب شادی دراصل صدیوں پرانی رسم کا حصہ ہے ، جس کا مقصد علاقے میں خوشحالی اور بہترین فصلوں کیلئے دھرتی ماں کا شکرایہ ادا کرنا ہے ۔ دلہن مگرمچھ کو باقاعدہ سفید عروسی لباس پہنایا گیا تھا اور اس کا سر پھولوں کے تاج سے سجایا گیا تھا۔ چونکہ دلہن ایک خطرناک جاندار ہے ، اس لیے اس کا منہ رسی سے مضبوطی سے باندھ دیا گیا تھا۔پورے قصبے کے لوگ اس انوکھی شادی کا جشن منانے کے لیے گلیوں میں نکل آئے ، روایتی ملبوسات پہن کر رقص کیا گیا اور دلہن کو باری باری سب کے گھروں میں لے جایا گیا تاکہ ہر آنگن برکت سے بھر جائے۔