صدر ٹرمپ سے کبھی نہیں ملی:کارلی کلوس

 صدر ٹرمپ سے کبھی  نہیں ملی:کارلی کلوس

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی سپر ماڈل کارلی کلوس نے واضح کیا ہے کہ خاندانی رشتہ ہونے کے باوجود میری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔

بلوم برگ اوریجنلز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کارلی کلوس نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ سے کبھی نہیں ملی۔ 33 سالہ ماڈل نے بتایا کہ میں ریپبلکن پارٹی کی حمایت نہیں کرتی بلکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ووٹر ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے افراد کے ساتھ تعلقات رکھنا ممکن ہے اور امریکا ہمیشہ مکالمے اور اختلافِ رائے کے احترام کی روایت رکھتا آیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں