الہ آباد :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان قتل ،2ملزم گرفتار
تلونڈی،قصور،(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ الہ آباد پکھوکی میں معمولی تلخ کلامی کے تنازع پر فائرنگ کرکے 27 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ معلوم ہوا کہ غلام مصطفی ولد منظور احمد کو ملزم جاوید عرف جیدی نے ساتھیوں زبیر عرف جیدی، شبیر، شفقت اور منیر کیساتھ ملکر پیٹ میں گولی ماری۔ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان غلام مصطفی امدادی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت چار نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔