قصور :ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق،2بچے زخمی

قصور :ٹریفک حادثات میں  2افراد جاں بحق،2بچے زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) قصور اور گردونواح میں 3 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ2بچے زخمی ہوگئے۔

پہلا حادثہ تھانہ اے ڈویژن قصور کے علاقے سٹیل باغ پارک کے قریب پیش آیا، جہاں تیز موٹرسائیکل سڑک پر گرنے  سے بستی چراغ شاہ کا رہائشی 20 سالہ محمد حبیب ولد اشرف موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دوسرا حادثہ پھولنگر بائی پاس پر پیش آیا جہاں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار 34 سالہ الطاف حسین ولد طفیل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی چل بسا۔ ادھر تھانہ مصطفی آباد کے علاقے ٹول پلازہ کے قریب رکشے میں سوار دو بچے اچانک جھٹکا لگنے سے سڑک پر گر گئے ۔ حادثے کے نتیجے میں 15 سالہ محمد شہزاد ولد بلال شدید جبکہ 12 سالہ عبدالرحمن ولد حماد زخمی ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں