پاک کینیا تجارت پہلی بار ایک ارب ڈالر سے متجاوز
کینیا کو برآمدات بڑھ کر43کروڑ 47لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، رفیق سلمان
کراچی(بزنس رپورٹر)پاک کینیا دوطرفہ تجارت پہلی مرتبہ ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرسے تجاوز کر گئی، اسکے ساتھ ہی مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی کینیا کو برآمدات بڑھ کر 43 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو دونوں ممالک کی تجارتی تاریخ میں پاکستان کیجانب سے کی جانیوالی سب سے زیادہ برآمدات ہیں، پاکستان کینیا بزنس کونسل کے صدر رفیق سلیمان نے اس تاریخی کامیابی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی واقتصادی تعلقات کا واضح ثبوت ہے اور اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید بے شمار امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی جانب سے کینیا کو چاول، ٹیکسٹائل، ہوزری، گارمنٹس، ادویات اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ دوسری جانب کینیا سے پاکستان کو چائے کی برآمدات بھی مسلسل بڑھ رہی ہیںہ