ایس ای سی پی:اسٹیل سیکٹر کیلئے فاسٹ ٹریک ڈیسک قائم

ایس ای سی پی:اسٹیل سیکٹر کیلئے فاسٹ ٹریک ڈیسک قائم

رجسٹرڈ ادارے ہی نئے ٹیکس فریم ورک کی مراعات حاصل کر سکیں گے

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے اسٹیل سیکٹر کی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز، آسان اور مؤثر بنانے کیلئے خصوصی فاسٹ ٹریک سہولت ڈیسک قائم کر دیا ۔یس ای سی پی کے مطابق حالیہ وفاقی بجٹ میں اسٹیل سیکٹر کیلئے دی جانے والی ٹیکس مراعات کو کمپنی رجسٹریشن سے مشروط کیا گیا ۔ اس پالیسی کے تحت صرف وہی اسٹیل ملز اور صنعتی ادارے نئے ٹیکس فریم ورک کے تحت دستیاب مراعات سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو باقاعدہ طور پر کمپنی کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہوں گے جبکہ غیر رجسٹرڈ اسٹیل ملز کو نسبتاً زیادہ ٹیکس لاگت برداشت کرنا پڑے گی ۔کمیشن کا کہنا ہے کہ خصوصی سہولت ڈیسک کے قیام کا مقصد اسٹیل سیکٹر کو کمپنی رجسٹریشن کے دوران درپیش مشکلات کا فوری حل فراہم کرنا اور رجسٹریشن کے تمام مراحل کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا ہے ۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے بھی کمپنی رجسٹریشن کے عمل میں سہولت اور تیزی لانے کے لیے کمیشن سے رابطہ کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں