میکسیکن کوچ خاویر اگیرے کی مداحوں سے معذرت

 میکسیکن کوچ خاویر اگیرے  کی مداحوں سے معذرت

میکسیکو سٹی (سپورٹس ڈیسک)میزبان میکسیکو کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ خاویر اگیرے نے راؤنڈ 16 میں انگلینڈ کے خلاف 2-3 سے ناکامی اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ملک بھر کے فٹبال فینز سے معذرت کی ہے۔۔۔

 میکسیکو کا 1986 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے اور یہ میچ خاویر اگیرے کا بطور ہیڈ کوچ آخری میچ بھی ثابت ہوا ہے ۔ میچ کے بعد اگیرے کا کہنا تھا کہ وہ عوام کو خوشی کا ایک اور موقع نہ دے سکے جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں