مرکنٹائل ایکسچینج میں 21ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 21ارب روپے کے سودے

63ہزار سے زائد لاٹس کی ٹریڈنگ، زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 63,244 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جبکہ کل کاروباری حجم 21.541 ارب روپے رہا۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (12.982 ارب روپے )میں ہوا، جس کے بعد کوٹس (4.041 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو100 (1.609 ارب روپے )، سلور (757.019 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (529.663 ملین روپے )، پلاٹینم (401.385 ملین روپے )، جاپان ایکویٹی 225 (325.723 ملین روپے )، جے ڈی (251.766 ملین روپے )، کاپر (202.142 ملین روپے )، کروڈ آئل (150.234 ملین روپے )، پلیڈیم (107.533 ملین روپے )، برینٹ (102.130 ملین روپے )، نیچرل گیس (53.252 ملین روپے )، ایلومینم (26.482 ملین روپے ) اور مائز ایل ڈی (1.673 ملین روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں