چاندی120،سونا2500روپے سستا،ڈالرکی قدر مزید کم

چاندی120،سونا2500روپے سستا،ڈالرکی قدر مزید کم

تولہ سونا 4لاکھ 34ہزار 936،د س گرام 3لاکھ 72ہزار 887کاہوگیا

کراچی (بزنس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کی کمی سے 4125 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے کی کمی سے 6559 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.10 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.11 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں