سیکیورٹی چیلنجزسرمایہ کاری ومعاشی سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ

سیکیورٹی چیلنجزسرمایہ کاری ومعاشی سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹ

کراچی میں سیکیورٹی سے متعلق کاروباری اعتماد مزید منفی ہو گیا،شرح 42فیصد ریکارڈ اسٹریٹ کرائم بدستور کاروباری اداروں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ، اوورسیز انوسٹرز

کراچی(این این آئی)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)نے اپنا سیکیورٹی سروے 2026 جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور ملک کے مغربی علاقوں میں جاری سیکیورٹی چیلنجز، پاکستان کے بعض حصوں میں بہتری کے باوجود، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ جون 2026 میں پاکستان بھر میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کے درمیان کیے گئے اس سالانہ سروے کے مطابق71فیصد ممبران نے سیکیورٹی کو اپنے 3 بڑے کاروباری خدشات میں شامل کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اب بھی سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔سروے کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی سے متعلق کاروباری اعتماد گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید منفی ہو گیا ہے۔ 42 فیصد جواب دہندگان نے شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بگڑتی ہوئی قرار دیا جبکہ2025 میں یہ شرح 41 فیصد تھی۔ دوسری جانب کوئٹہ میں 81 فیصد اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 86 فیصد جواب دہندگان نے بھی سیکیورٹی کی صورتحال میں خرابی کی نشاندہی کی۔اسٹریٹ کرائم بدستور کاروباری اداروں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔ کراچی میں 50 فیصد جواب دہندگان نے اسٹریٹ کرائم میں اضافے کی نشاندہی کی ۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صرف امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ اقتصادی ترقی کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں