حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں فیصلہ کن رہیں، ملک بوستان

حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں فیصلہ کن رہیں، ملک بوستان

کراچی(این این آئی) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف جاری سخت کارروائیوں کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے اور اگر یہ مہم اسی مؤثر انداز میں جاری رہی تو ڈالر 250 روپے سے بھی نیچے آ سکتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر، جو ایک وقت میں 340 روپے تک پہنچ گیا تھا، اب کم ہو کر تقریباً 279 روپے کی سطح پر آ چکا ہے ، جبکہ روپے کے استحکام میں غیر قانونی کرنسی نیٹ ورک کے خلاف اقدامات نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ملک محمد بوستان نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر 2009 سے جاری پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹو (پی آر آئی ) اسکیم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں