پاک امریکہ تجارتی مذاکرات خوش آئند،لاہور چیمبر
لاہور (آئی این پی)لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری باہمی تجارتی معاہدے کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ۔۔۔
کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے اور صنعتی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔صدر لاہور چیمبر نے پاکستانی وفد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے اقتصادی مفادات کا موثر انداز میں دفاع کیا ہے ۔