لاہور میں تین روزہ سولر اینڈ اسٹوریج ایکسپو کا آغاز

لاہور میں تین روزہ سولر اینڈ اسٹوریج ایکسپو کا آغاز

پائیدار معاشی استحکام کیلئے شمسی توانائی کا فروغ ناگزیر،ایس ایم تنویر،ذکی اعجاز

لاہور(اے پی پی)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سر پرست اعلی ایس ایم تنویر اورایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز نے ایکسپوسینٹر لاہور میں تین روزہ سولر اینڈ سٹوریج ایکسپو کا افتتاح کر دیا۔نمائش میں100 سے زائد بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں نے شرکت کی جہاں جدید سولر ٹیکنالوجی، انرجی اسٹوریج سلوشنز، الیکٹرک گاڑیاں، ای وی بائیکس اور قابلِ تجدید توانائی سے متعلق جدید مصنوعات اور خدمات پیش کی گئی ہیں۔اس موقع پر ایس ایم تنویر اور ذکی اعجاز نے کہاکہ پاکستان کی صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے ، توانائی کے تحفظ اور پائیدار معاشی استحکام کے لیے شمسی توانائی کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے ۔ موجودہ حالات میں صنعتوں کو سستی، قابلِ اعتماد اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی ملکی معیشت کی اولین ضرورت ہے ۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سولر بیٹریز کی خریداری کے لیے صرف 3 فیصد شرح پر خصوصی فنانسنگ اسکیم متعارف کرائی جائے تاکہ خصوصا پنجاب کی صنعت کم لاگت پر توانائی حاصل کرکے عالمی منڈی میں موثر انداز میں مقابلہ کر سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں