پاکستان کیبلز نے تاریخی کیما سرٹیفکیشن حاصل کر لی

پاکستان کیبلز نے تاریخی کیما سرٹیفکیشن حاصل کر لی

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کیبلز لمیٹڈ نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 35 کلو وولٹ میڈیم وولٹیج کیبلز کیلئے عالمی شہرت یافتہ کیما ٹائپ ٹیسٹ کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔۔

 جس کے ساتھ ہی کمپنی پاکستان کی پہلی کیبل ساز کمپنی بن گئی ہے جسے اس درجے کی بلند وولٹیج کیبل کیلئے یہ بین الاقوامی سرٹیفکیشن حاصل ہوئی ہے ۔نیدرلینڈز میں منعقد ہونے والا کیما ٹائپ ٹیسٹ توانائی اور برقی مصنوعات کی جانچ کے شعبے میں دنیا کا معتبر ترین معیار تصور کیا جاتا ہے ۔ اس کامیابی کے ذریعے پاکستان کیبلز نے نہ صرف ملکی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوایا ہے بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی وائرز اور کیبلز برآمد کرنے والی کمپنی کے طور پر اپنی قیادت بھی مزید مستحکم کی ہے ۔پاکستان کیبلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد کے چنائے نے کہا کہ 35 کے وی میڈیم وولٹیج کیبلز کے لیے کیما سرٹیفکیشن کا حصول نہ صرف کمپنی بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر کامیابی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں