نوجوان آبادی بڑی معاشی طاقت بن سکتی ، اسلام آباد چیمبر

نوجوان آبادی بڑی معاشی  طاقت بن سکتی ، اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبرکے قائم مقام صدر طاہر ایوب نے کہا کہ نوجوان آبادی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔۔۔

 جسے معیاری تعلیم، فنی و پیشہ ورانہ تربیت، جدید مہارتوں اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر کے قومی ترقی اور معاشی استحکام کا ضامن بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ آبادی میں اضافے کو چیلنج کے بجائے معاشی مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے ایک جامع قومی حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ پاکستان اپنی آبادیاتی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کر سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں