سرجیکل آلات کی صنعت کیلئے 2.8 ارب کا منصوبہ تیار

سرجیکل آلات کی صنعت کیلئے 2.8 ارب کا منصوبہ تیار

پروگرام کے تحت کورسز اور ٹرینرز کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ دی جائیگی

اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے سیالکوٹ اور اس سے ملحقہ صنعتی علاقوں میں تکنیکی تربیتی مراکز کو اپ گریڈ کرکے سرجیکل آلات اور ابھرتی ہوئی طبی آلات کی صنعت میں افرادی قوت کی پیداواری صلاحیت اور تکنیکی مہارت بڑھانے کیلئے 2.8 ارب روپے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ویلتھ پاک کے مطابق ورک فورس ڈیولپمنٹ فار سرجیکل سیکٹر کے عنوان سے یہ منصوبہ وزارتِ صنعت کے تحت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)نافذ کرے گی۔ مجوزہ پروگرام کے تحت مہارتوں کے فرق کا جائزہ، نصاب کی تیاری، تربیتی مراکز کی بحالی اور توسیع، جدید تربیتی آلات کی فراہمی، مختصر دورانیے کے سرٹیفکیٹ کورسز اور ٹرینرز کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق پاکستان کی سرجیکل آلات صنعت کا تقریبا 90 فیصد حصہ سیالکوٹ میں مرکوز ہے ۔ 2024 کے دوران اس شعبے کی برآمدات تقریبا 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں جس کے باعث پاکستان دنیا کے بڑے سرجیکل آلات برآمد کنندگان میں شمار ہوتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں