اے سی سی اے اور آ ئی ایم اے نے مشترکہ رپورٹ جاری کر دی

اے سی سی اے اور آ ئی ایم اے  نے مشترکہ رپورٹ جاری کر دی

لاہور(بزنس ڈیسک)ایسو سی ایشن آف چارٹرڈ سر ٹیفا ئیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے ) او ر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس(آ ئی ایم اے ) کی جانب سے ایک نئی رپورٹ جا ری کی گئی ہے

جس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات اب بھی عالمی معیشت پر نمایاں ہیں جس کا اظہار اے سی سی اے اور آ ئی ایم اے کے مشترکہ گلوبل اکنامک کنڈیشنز سروے کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تین چوتھائی سے زیادہ اکاؤنٹنٹس نے دوسری سہ ماہی کے کاروباری اخراجات میں اضافے کی نشاندہی کی ہے ۔ یہ شرح روس اور یوکرین جنگ کے بعد سامنے آنے والے گزشتہ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے ۔ اس اضافے کی بنیادی وجوہات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے ا ضا فہ اور سپلائی چین میں آنے والی رکاوٹیں مو جود ہیں جو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پیدا ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق، 83 فیصد چیف فنانشل افسران نے بھی اپنے اداروں کے اخراجات میں اضافے کی اطلاع دی ہے جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہے ۔ یہ شرح 2022 اور 2023 میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ چکی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...