الیکٹری سٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ نمائش کا آغاز

 الیکٹری سٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ نمائش کا آغاز

ایونٹ میں120 سے زائدکمپنیاں جدید ٹیکنالوجیز اور اختراعی حل پیش کر رہی ہیں

لاہور(بزنس ڈیسک)ایکسپو سینٹر لاہور میں الیکٹری سٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ نمائش کاآغاز ہو گیاجس کا افتتاح وزارتِ توانائی کے ایڈیشنل سیکریٹری ہمایوں خان نے کیا۔ فیکٹ ایگزی بیشنز کے زیرِ اہتمام 24 سے 26 جولائی تک جاری رہنے والی نمائش میں 120 سے زائد قومی و بین الاقوامی کمپنیاں جو توانائی، بجلی اور الیکٹرک موبیلٹی کے شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اختراعی حل پیش کر رہی ہیں۔ ہمایوں خا ن نے پاکستان میں توانائی اہداف کے حصول میں جدت اور اشتراکِ عمل کی اہمیت پر زور دیا۔الیکٹریکسٹی پاکستان اور ای وی ایس ورلڈ جیسی نمائشیں صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے نہایت اہم ہیں۔ صاف اور اسمارٹ توانائی کی طرف منتقلی کے اس دور میں مقامی اور بین الاقوامی اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر دیکھنا خوش آئند ہے۔ یکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی کہا کہ یہ نمائش صرف ٹیکنالوجی کے بارے میں نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی تشکیل کے بارے میں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...