صدرِ مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

صدرِ مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل :زرداری صدر کی وزراء کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء نے بلاول ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ، اس دوران بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔صدرِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش  رفت تیز کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے ، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں،ملاقات کرنیوالوں میں بلوچستان کے وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت سردار کویار ڈومکی، وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ محنت سردار غلام رسول عُمرانی ، پارلیمانی سیکرٹریز لیاقت لہڑی، سنجے کمار اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...