کرکٹ کا سفر گلی میں کھیلنے سے شروع ہوا:سمیر منہاس

کرکٹ کا سفر گلی میں کھیلنے سے شروع ہوا:سمیر منہاس

کرکٹ کا سفر گلی میں کھیلنے سے شروع ہوا:سمیر منہاس سب سے بڑا ہدف پاکستان کی نمائندگی تینوں فارمیٹس میں کرنا ہے ،قومی کرکٹر

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹر سمیر منہاس نے کہا ہے کہ ان کا کرکٹ سفر اپنے بھائی کے ساتھ گلی میں کھیلنے سے شروع ہوا، تاہم والد نے انہیں کرکٹ اکیڈمی میں داخل کرایا جہاں سے ان کے کیریئر نے سنجیدہ رخ اختیار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ لیگ سپنر تھے اور یاسر شاہ کو فالو کرتے تھے ، لیکن کوچز نے ان کی بیٹنگ اور فیلڈنگ صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں اسی سمت آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

سمیر منہاس نے کہا کہ کوچ طاہر محمود فیض نے انہیں کرکٹ کو پیشہ ورانہ انداز میں اپنانے کی ترغیب دی اور وہ 2013 سے ان کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ سمیر منہاس نے بتایا کہ انڈر 16 کے بعد انہوں نے انڈر 19 سطح کی تیاری کے لیے سخت محنت کی۔ ایج گروپ کیمپس میں مختلف کوچز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، جبکہ ملتان انڈر 19 پروگرام نے ان کی بہترین تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19 پروگرام قومی ٹیم کے لیے باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنے میں مؤثر ثابت ہوا۔ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا ہدف پاکستان کی نمائندگی تینوں فارمیٹس میں کرنا ہے ۔ ریڈ بال کرکٹ صبر، مزاج اور تکنیک کو نکھارتی ہے ، جبکہ وائٹ بال کرکٹ میں سوچ سمجھ کر جارحانہ انداز اپنانا کامیابی کی کنجی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...