ڈاکوؤں نے 7شہری لوٹ لئے ، 3موٹرسائیکلیں چوری

ڈاکوؤں نے 7شہری لوٹ لئے ، 3موٹرسائیکلیں چوری

ممتاز 3لاکھ 45ہزار ،عرفان 3لاکھ 20ہزار ،شکیل 3لاکھ سے محروم ستوکتلہ میں ریاست،برکی نواز ، مغل پورہ سے شاہد کی موٹرسائیکل غائب

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔ ڈاکوؤں نے گارڈن ٹاؤن میں ممتاز سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبا ئل فون، نشترکالونی میں عرفان سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں شکیل سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،انارکلی میں اسد سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں ظہور سے 2لاکھ روپے موبائل ،گجر پورہ میں اویس سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں عامر سے 20 ہزار روپے اورایک موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف ستوکتلہ سے ریاست،برکی سے نواز اور مغل پورہ سے شاہد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...