لاہور:مبینہ پولیس مقابلے ، ڈکیتی کے 2ملزم گرفتار
گلشن راوی میں شہروز،شادباغ سے زین پکڑا گیا،دونوں علاج کیلئے ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلوں کے د وران ڈکیتی کے 2ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس نے توحید پلی کے قریب 2 ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی توملزموں نے فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، بعدازاں سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم شہروز زخمی حالت میں مل گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق 48 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ زخمی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 موبائل فون، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ،اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ۔علاوہ ازیں شاد باغ پولیس نے تعاقب کرکے ڈکیتی کے بعد گھاٹی کی طرف فرار ہونے والے ملزم زین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم ڈکیتی ،چوری سمیت 28 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔ دونوں مقابلوں کے زخمی ملزموں کو متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments