ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے پر توجہ دی جائے ، ایڈوائزرز

ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافے پر توجہ دی جائے ، ایڈوائزرز

پالیسیوں کی تشکیل میں نجی شعبے کی مشاورت یقینی بنائی جائے ،صدر عبد الغفار

لاہور(این این آئی)ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام اور مالی خودمختاری کیلئے ناگزیر ہے اس مقصد کیلئے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے ، دستاویزی معیشت کو فروغ دینے اور رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کی حوصلہ افزائی پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اورجنرل سیکریٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں ٹیکس نظام کو مزید آسان، شفاف اور کاروبار دوست بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ حکومت ٹیکس دہندگان پر غیر ضروری بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات اور مراعات دی جائیں جبکہ ہراساں کرنے کے کلچر کا خاتمہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر معیشت میں حصہ ڈالنے والے شعبوں کا اعتماد بحال کرے ،ٹیکس پالیسیوں کی تشکیل میں نجی شعبے کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...