پاکستان سنگل ونڈو نے موبائل ایپ متعارف کرادی

پاکستان سنگل ونڈو نے موبائل ایپ متعارف کرادی

ایپ میں صارفین کی رہنمائی کیلئے کسٹمر سپورٹ سہولت بھی فراہم کی گئی

کراچی(کامرس رپورٹر)ایف بی آرکے ماتحت ادارے پاکستان سنگل ونڈو نے سرحد پار تجارت کو مزید ڈیجیٹل، تیز اور مؤثر بنانے کے لیے پہلی مرتبہ اپنی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اور دیگر تجارتی اسٹیک ہولڈرز کو موبائل فون کے ذریعے اہم تجارتی خدمات تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے ۔ موبائل ایپ کے ذریعے صارفین درآمدی و برآمدی ڈیکلیئریشنز کی مانیٹرنگ، کسٹم کلیئرنس کی رئیل ٹائم صورتحال اور مختلف تجارتی درخواستوں کی پیشرفت سے ہر وقت آگاہ رہ سکیں گے ،اس کے علاوہ ریگولیٹری کمپلائنس، مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کیے جانے والے سرٹیفکیٹس اور دیگر متعلقہ دستاویزات تک بھی آن لائن رسائی حاصل کی جا سکے گی ۔پاکستان سنگل ونڈو کا کہنا ہے کہ ایپ میں صارفین کی رہنمائی اور فوری معاونت کے لیے کسٹمر سپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...