اسٹاک ایکسچینج،مندی، 56فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج،مندی، 56فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

60ارب خسارہ،495 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 175547پربند حجم 24فیصد زائدرہا،71کروڑ 12 لاکھ 933 حصص کے سودے طے

کراچی (بزنس رپورٹر) امریکا ایران کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھنے ، روول اوور ویک کے دباؤ اور عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاوکے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کے آثار نمایاں رہے جس سے بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس کی 1لاکھ 76ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی ۔مندی کے سبب 56.36 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 60ارب 58کروڑ 19لاکھ 02ہزار 371روپے ڈوب گئے ۔ ایک موقع پر 1430پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تھی تاہم بعض لسٹڈ کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج کی بنیاد پر اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 495 پوائنٹس کی کمی سے 175547.98 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 158.47پوائنٹس کی کمی سے 52475.51 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 326.35پوائنٹس کی کمی سے 106217.19پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1488.01  پوائنٹس کی کمی سے 246569.22  پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم بدھ کی نسبت 24فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 71کروڑ 12 لاکھ 933 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 495 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 175کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،279 میں کمی اور41کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...