بینک اسلامی کا نمایاں کارکردگی والے ملازمین کو خراجِ تحسین

بینک اسلامی کا نمایاں کارکردگی والے ملازمین کو خراجِ تحسین

فلیگ شپ پروگرام کے تحت گاڑیوں اور دیگرمالی مراعات سے نوازا گیا

کراچی (بزنس ڈیسک) بینک اسلامی نے اپنے ملک گیر نیٹ ورک میں شاندار کارکردگی کا جشن منایا۔ بینک نے رِبوٰ سے پاک بینکاری کے فروغ میں غیر معمولی کردار ادا کرنے والے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو گاڑیوں سمیت مختلف مالی مراعات اور انعامات سے نواز کر اُن کی خدمات کا اعتراف کیا۔ میدانِ فتح کے عنوان سے لاہور میں منعقد ہ تقریب کی بنیاد بینک اسلامی کی رِبوٰ کے خلاف علامتی جدوجہد تھی۔ اس موقع پر پورے ملک سے بینک کی مختلف ٹیمیں اپنی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک جگہ یکجاہوئیں اور انسانیت کو رِبوٰسے نجات دلانے کے بینک کے مشن سے اپنے عزم کی تجدید کی ۔ بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا کہ انسانیت کو رِبوٰ سے نجات دلانے کے ہمارے مشن کو آگے بڑھانے میں ہمارے ملازمین کی لگن اور صارفین کی خدمت کیلئے اُن کی غیر متزلزل وابستگی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...