آٹو پالیسی کو حتمی شکل دینے میں تاخیر، پاپام کا اظہارِ تشویش
غیر یقینی آٹوموٹو مینوفیکچرنگ کے ایکو سسٹم کو متاثر کررہی ، عثمان اسلم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) نے پاکستان کی نئی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ پالیسی کو حتمی شکل دینے میں طویل تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ جاری غیر یقینی صورتحال ملک کے آٹوموٹو مینوفیکچرنگ کے ایکو سسٹم کو منفی طور پر متاثر کررہی ہے ۔پاپام کے چیئرمین عثمان اسلم ملک نے ایک بیان میں کہا کہ نئی آٹو پالیسی کو حتمی شکل دینے میں تاخیر نے ایسوسی ایشن کی رکن صنعتوں میں شدید غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے جن میں سے بہت سی پہلے ہی کافی مالی اور آپریشنل چیلنجز کا سامنا کررہی ہیں۔پاپام چیئرمین نے کہا کہ نئی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ پالیسی کو پاکستان کے آٹو پارٹس اور اجزاء کی مینوفیکچرنگ بیس کی ترقی اور مضبوطی کو ترجیح دینی چاہیے جو کہ ملک کی آٹوموٹو ویلیو چین کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments