مرکنٹائل ایکسچینج میں 1لاکھ59ہزارلاٹس کا کاروبار
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں بدھ کو دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی کاروباری مالیت 50.260 ارب روپے رہی۔۔۔
جبکہ مجموعی طور پر 159,372 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (26.016 ارب روپے )میں ہواجس کے بعد نیسڈیک 100 (8.989 ارب روپے )، کرنسی معاہدوں (6.602 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (2.773 ارب روپے )، چاندی (1.500 ارب روپے )، پلاٹینم (954.547 ملین روپے )، خام تیل (795.796 ملین روپے )، تانبہ (602.287 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (595.475 ملین ) اور برینٹ خام تیل (475.509 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments