سمیڈا کی پاپام کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر کے طورپر شراکت داری قائم
لاہور(اے پی پی)چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے ادارے (سمیڈا) نے پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) کے ساتھ 21ویں پاکستان آٹو پارٹس شو 2026 کے لیے۔۔
اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر شراکت داری قائم کر لی ہے ۔سمیڈا کا یہ تعاون وزارتِ صنعت و پیداوار اور ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے طے اسٹریٹجک سمت کے مطابق مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت کے تسلسل کا حصہ ہے تاکہ قومی اقتصادی اہداف کے حصول میں موثر کردار ادا کیا جا سکے ۔پاکستان آٹو پارٹس شو کا انعقاد 18 سے 20 ستمبر تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments